Cooking Oil Prices in Pakistan 2026: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ، عوام کی مشکلات

 آٹا مہنگا، چینی مہنگی اور اب کوکنگ آئل بھی دسترس سے باہر: عوام کی دہائی کون سنے گا؟


​Cooking Oil Prices in Pakistan 2026


​پاکستان میں عام آدمی کی زندگی اب صرف "گزر بسر" کی جنگ بن کر رہ گئی ہے۔ ابھی ہم بجلی کے بلوں اور پیٹرول کی قیمتوں کا ماتم کر ہی رہے تھے کہ کچن کی سب سے اہم ضرورت، یعنی Ghee and Cooking Oil Prices نے ایک نیا محاذ کھول دیا ہے۔ 

آج جب میں صبح ناشتے کے لیے پراٹھے بنانے لگا تو احساس ہوا کہ گھی کا ڈبہ تو ختم ہونے والا ہے، لیکن جب قیمت پوچھی تو پیروں تلے زمین نکل گئی.

اس کے بعد میں نے مارکیٹ کا دورہ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ صرف مہنگائی نہیں، بلکہ ایک سنگین

 Pakistan Economic Crisis کی جھلک ہے۔​Inflation in Pakistan 2026



 کچن کا بجٹ آؤٹ

​پچھلے ایک ہفتے کے دوران مختلف برانڈز نے خاموشی سے قیمتوں میں 50 سے 100 روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے۔ Ghee Prices Hike کی وجہ سے وہ ڈبہ جو پہلے ہی بوجھ لگ رہا تھا، اب ایک لگژری آئٹم بنتا جا رہا ہے۔ حالیہ خبروں کے مطابق، مارکیٹ میں کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 60 روپے فی لیٹر تک کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے (ثبوت کے لیے دیکھیں: پرو پاکستانی رپورٹ)۔


​Premium Cooking Oil Brands: اب 600 روپے فی لیٹر کی حد کو چھو رہے ہیں۔

​Local Ghee Market: جو کبھی غریب کا سہارا تھا، اب وہاں بھی قیمتیں 500 روپے سے تجاوز کر چکی ہیں۔

​سرکاری اعداد و شمار: 

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کی رپورٹ بھی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ہفتہ وار مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے (دیکھیں: دی نیشن رپورٹ)۔

​صرف مہنگائی نہیں، صحت کا سودا بھی!

​موجودہ Inflation in Pakistan کا سب سے تکلیف دہ پہلو یہ ہے کہ جب سفید پوش طبقہ مہنگا آئل نہیں خرید پاتا، تو وہ مجبوری میں "کھلے تیل" کا رخ کرتا ہے۔ Cooking Oil Quality Reports کے مطابق، گلی محلوں میں بکنے والا یہ غیر معیاری تیل دراصل "زہر" ہے جو دل کی بیماریوں کا باعث بن رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب مسابقتی کمیشن آف پاکستان (CCP) نے بھی کوکنگ آئل انڈسٹری کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں (حوالہ: ایکسپریس ٹریبون)۔

​قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں؟

​ہمارے یہاں رواج بن گیا ہے کہ جب بھی عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمت تھوڑی سی بڑھتی ہے، مقامی سطح پر Cooking Oil Prices in Pakistan کو فوری طور پر پر لگا دیے جاتے ہیں۔ رہی سہی کسر ڈالر کی اونچی اڑان اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات نکال دیتے ہیں۔

​Kitchen Budget Management: اب حل کیا ہے؟

​دیکھیں حالات مشکل ہیں لیکن ہمیں اپنی عادات بدلنی ہوں گی تاکہ ہم اس Economic Crisis کا مقابلہ کر سکیں

​تیل کا کم استعمال: 

یہ جیب کے لیے بھی اچھا ہے اور صحت کے لیے بھی۔

​یوٹیلیٹی اسٹورز: 

عام مارکیٹ کے بجائے سرکاری اسٹورز سے خریداری کریں جہاں کچھ حد تک بچت ممکن ہے۔


​امید ہے کہ یہ رپورٹ آپ کو Cooking Oil Prices in Pakistan 2026 اور موجودہ Inflation کی صورتحال سمجھنے میں مددگار ثابت ہوئی ہوگی۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ کم از کم اشیائے خوردونوش پر ٹیکسز کم کرے تاکہ غریب کے چولہے جلتے رہیں۔

​آپ کے شہر میں اس وقت گھی یا تیل کا کیا ریٹ چل رہا ہے؟ کمنٹس میں ہمیں ضرور بتائیں

Comments