Posts

Showing posts from February, 2026

بنگلہ دیش الیکشن 2026: بی این پی کی تاریخی فتح اور عوامی لیگ کا زوال

Image
 بنگلہ دیش الیکشن 2026: بی این پی کی تاریخی فتح اور عوامی لیگ کا زوال ​تحریر: خصوصی رپورٹ ​بنگلہ دیش کی سیاسی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ہو چکا ہے۔ بنگلہ دیش الیکشن 2026 کے نتائج نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ عوام نے تبدیلی اور جمہوریت کی بحالی کے حق میں اپنا حتمی فیصلہ سنا دیا ہے۔ 15 سالہ طویل اقتدار اور اگست 2024 کے عوامی انقلاب کے بعد ہونے والے ان پہلے شفاف انتخابات نے ملک کا سیاسی نقشہ مکمل طور پر بدل دیا ہے۔ ​بنگلہ دیش الیکشن رزلٹ: بی این پی کی کلین سویپ فتح ​غیر حتمی اور سرکاری نتائج کے مطابق، طارق رحمان کی قیادت میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) نے پارلیمنٹ کی 300 میں سے 210 سے زائد نشستیں حاصل کر کے دو تہائی اکثریت حاصل کر لی ہے۔ یہ بی این پی کے لیے ایک تاریخی واپسی ہے، جو گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے سیاسی میدان سے باہر رکھی گئی تھی۔ ​فاتح کون؟ (BNP اور اتحادی) ​بی این پی (BNP): پارٹی نے ملک بھر میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے مہم چلانے والے طارق رحمان اب بنگلہ دیش کے اگلے ممکنہ وزیر اعظم ہیں۔ ​بنگلہ دیش جماعت اسلامی: اس انتخاب میں جماعت اسلامی دوسری...

​عمران خان کی بینائی 85 فیصد متاثر: سپریم کورٹ میں جمع سنسنی خیز طبی رپورٹ اور حقائق

Image
 ​بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بینائی کو شدید خطرات: طبی رپورٹ میں 85 فیصد نقصان کا انکشاف ​اسلام آباد  اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت کے حوالے سے ایک انتہائی تشویشناک طبی رپورٹ سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرائی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق، بانی پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ کی بینائی اب صرف 15 فیصد رہ گئی ہے، جس نے ملک بھر میں ایک نئے بحران کو جنم دے دیا ہے۔ ​طبی رپورٹ کی تفصیلات: رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2025 تک عمران خان کی دونوں آنکھوں کی بینائی مکمل طور پر نارمل (6/6) تھی۔ تاہم، جیل میں قیام کے دوران انہوں نے مسلسل نظر میں دھندلاہٹ اور تکلیف کی شکایت کی۔ رپورٹ کے مطابق: ​ریٹینا میں خون کی گردش متاثر ہونے (Blood Clot) کی وجہ سے بینائی تیزی سے کم ہوئی۔ ​جیل حکام کو متعدد بار مطلع کرنے کے باوجود بروقت ماہر ڈاکٹروں تک رسائی نہیں دی گئی۔ ​صرف آنکھ کے قطروں (Eye Drops) پر اکتفا کیا گیا، جو اتنے بڑے مسئلے کے لیے ناکافی تھا۔ ​سپریم کورٹ کا حکم: چیف جسٹس نے اس رپورٹ کو انتہائی سنجیدہ قرار دیتے ہوئے فوری طور پر ایک اعلیٰ سطحی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا ہے...

جیفری ایپسٹین اور 'ایپسٹین فائلز' کا سیاہ سچ طاقت، جرم اور خاموشی کی مکمل داستان

Image
 جیفری ایپسٹین اور 'ایپسٹین فائلز' کا سیاہ سچ طاقت، جرم اور خاموشی کی مکمل داستان ​ ​جدید تاریخ میں شاید ہی کسی اسکینڈل نے عالمی سطح پر اتنا ارتعاش پیدا کیا ہو جتنا "جیفری ایپسٹین کیس" نے کیا۔ یہ محض ایک فرد کے جرم کی کہانی نہیں ہے، بلکہ یہ دنیا کے طاقتور ترین ایلیٹ طبقے، سیاست دانوں، ارب پتیوں اور شاہی خاندانوں کے اس گٹھ جوڑ کی داستان ہے جس کے پیچھے جنسی استحصال، انسانی اسمگلنگ اور بلیک میلنگ کا ایک خوفناک جال بچھا ہوا تھا۔ جنوری 2024 میں امریکی عدالت کے حکم پر جاری ہونے والی "ایپسٹین فائلز" نے اس راز سے پردہ اٹھایا کہ کس طرح قانون کی ناک کے نیچے دہائیوں تک معصوم لڑکیوں کی زندگیوں سے کھیلا گیا۔ جیفری ایپسٹین کون تھا؟  ​جیفری ایپسٹین ایک امریکی فنانسر اور سرمایہ کار تھا جس کی زندگی پراسرار دولت سے بھری ہوئی تھی۔ وہ عام سرمایہ کار نہیں تھا، بلکہ اس کا حلقہ احباب دنیا کے امیر ترین لوگوں پر مشتمل تھا۔ اس کی دولت کا اصل ذریعہ ہمیشہ ایک معمہ رہا، لیکن اس کی رسائی وائٹ ہاؤس سے لے کر بکنگھم پیلس تک تھی۔ اس کے ساتھ اس کی قریبی ساتھی غیسلین میکسویل (برطانوی میڈیا ٹائ...

بھوک، شناخت اور افغان خواتین کی بے بسی: نوریہ کی دل دہلا دینے والی داستان

Image
 بھوک، شناخت اور افغان خواتین کی بے بسی کا المیہ افغانستان کے صوبہ ہلمند سے ایک دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے، جس نے نہ صرف انسانی حقوق کے علمبرداروں بلکہ عالمی سوشل میڈیا صارفین کے دلوں کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ یہ کہانی 13 سالہ نوریہ کی ہے، جس نے اپنے خاندان کو بھوک اور فاقہ کشی سے بچانے کے لیے اپنی جنس چھپائی اور "نور احمد" کے نام سے ایک کیفے میں کام کرنا شروع کر دیا۔ تین سال کی انتھک محنت اور روپ بدل کر گزارے گئے دنوں کے بعد، طالبان فورسز نے بالآخر اسے گرفتار کر لیا۔ نوریہ کی یہ گرفتاری صرف ایک قانونی کارروائی نہیں بلکہ ایک ایسی انسانی اور معاشرتی المیے کی عکاس ہے جس میں آج کی افغان عورت سانس لے رہی ہے۔ مردانہ روپ اس نے کیوں اپنائے   نوریہ کے والد کے انتقال کے بعد اس کے گھر میں کوئی دوسرا مرد کمانے والا نہیں تھا۔ افغانستان میں جہاں خواتین کے لیے ملازمت کے مواقع تقریباً ختم ہو چکے ہیں، نوریہ کے پاس صرف دو ہی راستے تھے: یا تو وہ اپنے خاندان کو بھوکا مرتا دیکھتی، یا پھر نظام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر باہر نکلتی۔ نوریہ نے دوسرا مشکل راستہ اختیار کیا۔ تین سال تک وہ ...

Cooking Oil Prices in Pakistan 2026: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ، عوام کی مشکلات

Image
 آٹا مہنگا، چینی مہنگی اور اب کوکنگ آئل بھی دسترس سے باہر: عوام کی دہائی کون سنے گا؟ ​Cooking Oil Prices in Pakistan 2026 ​پاکستان میں عام آدمی کی زندگی اب صرف "گزر بسر" کی جنگ بن کر رہ گئی ہے۔ ابھی ہم بجلی کے بلوں اور پیٹرول کی قیمتوں کا ماتم کر ہی رہے تھے کہ کچن کی سب سے اہم ضرورت، یعنی Ghee and Cooking Oil Prices نے ایک نیا محاذ کھول دیا ہے۔  آج جب میں صبح ناشتے کے لیے پراٹھے بنانے لگا تو احساس ہوا کہ گھی کا ڈبہ تو ختم ہونے والا ہے، لیکن جب قیمت پوچھی تو پیروں تلے زمین نکل گئی. اس کے بعد میں نے مارکیٹ کا دورہ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ صرف مہنگائی نہیں، بلکہ ایک سنگین  Pakistan Economic Crisis کی جھلک ہے۔​Inflation in Pakistan 2026  کچن کا بجٹ آؤٹ ​پچھلے ایک ہفتے کے دوران مختلف برانڈز نے خاموشی سے قیمتوں میں 50 سے 100 روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے۔ Ghee Prices Hike کی وجہ سے وہ ڈبہ جو پہلے ہی بوجھ لگ رہا تھا، اب ایک لگژری آئٹم بنتا جا رہا ہے۔ حالیہ خبروں کے مطابق، مارکیٹ میں کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 60 روپے فی لیٹر تک کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے (ثبوت کے لیے دیکھیں: پر...

Today Gold Price in Pakistan – سونا 5 لاکھ سے اوپر

Image
 پاکستان میں سونا غریبوں کی پہنچ سے دور: کیا یہ سرمایہ کاری کا سنہری موقع ہے؟ ​پاکستان کی معیشت میں جہاں اتار چڑھاؤ جاری ہے، وہیں سونے کی قیمتوں نے ایک بار پھر عوام اور سرمایہ کاروں کے ہوش اڑا دیے ہیں۔ آج، 10 فروری 2026 کو ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس نے گزشتہ تمام ریکارڈز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ​آج کے تازہ ترین ریٹس ​آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، آج سونے کی قیمتوں میں 1,500 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کے بعد نئی قیمتیں کچھ یوں ہیں: ​24 قیراط سونا (فی تولہ): 526,262 روپے ​24 قیراط سونا (10 گرام): 451,184 روپے ​22 قیراط سونا (10 گرام): 413,600 روپے (تقریباً) ​یہ قیمتیں کراچی، لاہور، اسلام آباد ملتان اور گلگت سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں نافذ العمل ہیں۔ اور یہ قیمت آج این ایل آئ اور اپن مارکیٹ میں بھی یہ قیمت تھی۔ ​قیمتوں میں اچانک اضافے کی وجوہات ​ماہرینِ معیشت اور صرافہ بازار کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں اس حالیہ اضافے کے پیچھے تین بڑے عوامل کارفرما ہیں: ​1. عالمی منڈی میں قی...

T20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت کا مکمل ریکارڈ اور تاریخی جیتیں

Image
  T20 ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کا مکمل ریکارڈ اور یادگار لمحات کرکٹ کے شائقین کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہر میچ ایک  دلچسپ مقابلہ ہوتا ہے۔  خاص طور پر T20 ورلڈ کپ میں ان دونوں ٹیموں کے میچز لاکھوں ناظرین دیکھتے  ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم T20 ورلڈ کپ کے تمام پاک بھارت میچز کا ریکارڈ، جیت اور شکست کی تفصیل کے بارے میں دیکھیں گے ۔ اور ہم دیکھیں کہ پاکستان نے کتنی بار میت جیتا ہے اور کتنی بار ہارا۔  ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا ریکارڈ اب تک T20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت نے کل 8 میچز کھیلے ہیں: بھارت نے 7 میچز جیتے  پاکستان نے 1 میچ جیتا  ایک میچ (2007) برابر رہا، جس کا فیصلہ باؤل آؤٹ سے ہوا اعداد و شمار کے لحاظ سے بھارت کو برتری حاصل رہی ہے، لیکن پاکستان کی 2021 کی جیت  سب کے لیے یادگار رہی۔ * تمام میچز کی تفصیل (1). 2007 – پہلا میچ برابر، بعد میں بھارت نے باؤل آؤٹ میں جیت حاصل کی (2). 2007 فائنل – بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر پہلا T20 ورلڈ کپ جیتا. (3). 2012 – بھارت نے پاکستان کو مقابلے میں شکست دی (4). 2014 – بھارت نے میچ پر مک...

انسانی خون کی قسمیں اور کینسر کا خطرہ

Image
 انسانی خون کی قسمیں اور کینسر کا خطرہ:  کیا آپ کا خون گروپ آپ کی صحت کا راز چھپا پوا ہے؟ ​جدید طبی سائنس نے جہاں بیماریوں کے علاج میں بڑا پیش رفت  ہے، وہاں تشخیص کے ایسے حیران کن طریقے بھی اجاگر کیے ہیں جو عام انسان کی سوچ سے باہر ہیں۔ حالیہ برسوں میں صحت کے ماہرین نے انسانی خون کی اقسام اور جان لیوا امراض،  کینسر کے درمیان ایک گہرا تعلق کے بارے میں بتایا  ہے۔  2019 میں میڈیکل شعبے کے معتبر جریدے BMC Cancer میں شائع ہونے والی ایک  تحقیق نے اس بحث کو نئی رخ دی ہے جس کے مطابق بلڈ گروپ صرف ایک شناختی علامت نہیں بلکہ ہماری جینیاتی ساخت کا وہ چیز ہے جو مستقبل میں پیدا ہونے والے خطرات کے  بتا سکتا ہے۔ ​بلڈ گروپ کا جین سے تعلق ​انسانی جسم میں موجود اینٹی جنز (Antigens) اور اینٹی باڈیز کا نظام نہ صرف مدافعت فراہم کرتا ہے بلکہ یہ مخصوص بیماریوں کے شناخت بھی کرتا ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جن افراد کا بلڈ گروپ A اور AB ہوتا ہے وہ افراد زیادہ معدے کے کینسر کے شکار ہوتے ہیں ​معدے کا کینسر خاموش قاتل ہے ایک خاموش قاتل ​معدے کا کینسر اس وقت شروع ہوتا ہے جب کہ...

پاک بھارت ٹاکرا خطرے میں؟ پاکستان کا بائیکاٹ کا بڑا فیصلہ!

Image
 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026:  پاک بھارت ٹاکرا خطرے میں؟ پاکستان کا بائیکاٹ کا بڑا فیصلہ! ​ کیا 2026 کا ورلڈ کپ پاک بھارت ٹاکرے کے بغیر ادھورا رہ جائے گا؟ کرکٹ کے حلقوں میں اس وقت صرف ایک ہی بحث ہے کہ کیا پاکستان واقعی اتنا بڑا قدم اٹھانے جا رہا ہے۔ ​بھارت کی ہٹ دھرمی اور پاکستان کا صبر۔ ​ہمیشہ کی طرح، تنازع ایک بار پھر بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار پر شروع ہوا ہے۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق، بھارتی حکومت نے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ اس پر پی سی بی چیئرمین نے سخت موقف اپناتے ہوئے آئی سی سی کو خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت پاکستان نہیں آئے گا، تو پاکستان بھی بھارت کے خلاف کسی بھی مقام  پر نہیں کھیلے گا۔ ​محسن نقوی کا آئی سی سی کو کرار جواب - ​پی سی بی نے آئی سی سی حکام کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ: ​پاکستان اب کسی بھی "ہائبرڈ ماڈل" کو قبول نہیں کرے گا۔ ​اگر پاکستان کے میچز زبردستی باہر منتقل کیے گئے، تو پاکستان پورے ٹورنامنٹ سے بائیکاٹ کر سکتا ہے۔ ​قومی وقار اور کرکٹ کی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ​آئی سی سی کو خوف ​آئی سی سی عل...

دولت سے خوشی خریدیں جاسکتی؟ ایلون مسلک کا تازہ بیان

Image
 دولت سے خوشی نہیں خریدی جا سکتی؟ ایلون مسک کا تازہ بیان ایلون مسک، جو ٹیسلااور اسپیس ایکس  بڑی کمپنیوں کے مالک ہیں، دنیا کے سب سے امیر افراد میں شمار ہوتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان دیا جس نے لوگوں کے درمیان دلچسپ بحث چھیڑ دی۔ مسک نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ یہ بات درست ہے کہ دولت سے خوشی خریدنے کی ضمانت نہیں دیتی۔ مسک ، جس شخص نے یہ کہا کہ دولت خوشی نہیں خرید سکتی، وہ واقعی حقیقت سے واقف تھا۔ یہ بیان سامنے آتے ہی وائرل ہو گیا اور لوگوں نے اس پر مزاح اور تبصرے  کے ذریعے ردعمل دیا۔ بعض صارفین نے کہا کہ اگرچہ دولت خوشی کی ضمانت نہیں  لیکن اس کی کمی انسان کی ذہنی اور روحانی کیفیت پر اثر ڈال سکتی ہے۔ کچھ صارفین نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ اگر انہیں بیس لاکھ ڈالر بھیج دیے جائیں تو وہ اس بات کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔ دوسری جانب، کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ حقیقی خوشی دولت سے زیادہ دوسروں کی مدد کرنے اور انسانیت میں اضافہ کرنے میں ہے۔ اس حوالے سے، ایلون مسک کے پاس یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ اپنی دولت کے ذریعے لاکھوں یا اکروڑوں لوگوں کی زندگیو...

پاکستان تحریک انصاف کے ملک گیر احتجاج اور یوم سوگ۔

Image
  پاکستان تحریک انصاف کے ملک گیر احتجاج اور یوم سوگ   اسلام آباد، پاکستان  پاکستان تحریکِ انصاف  آج 8 فروری 2026 کو ملک کے چاروں صوبوں میں احتجاج اور یوم سوگ منا رہی ہے۔ یہ سوگ 2024 کے عام انتخابات میں  دھاندلی کے خلاف کیا جا رہا ہے، جسے  پاکستان تحریک انصاف “چوری شدہ مینڈیٹ” قرار دیا ہے۔ مارچ دھرنے  اور نصیحتیں  شامل ہیں پی ٹی آئی رہنماؤں کا مطالبہ.  شفاف انتخابات اور اصلاحات سیکیورٹی سختی سے نافذ پس منظر یہ احتجاج اس لیے ہورہا ہے جب پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ 2024 کے عام انتخابات میں نتائج انصاف پر مبنی  نہیں آئے اور پارٹی کے حامیوں نے دھاندلی کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے شروع کر دیے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج جمہوری اصولوں کی حفاظت اور شفاف انتخابات کی خاطر ہے۔ حالیہ صورتحال سیکیورٹی فورسز ہر اہم شہر میں تعینات ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر احتجاج کی براہ راست کوریج دی جارہی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کہ کسی قسم کی غیر ضروری حرکت سے گریز کریں پی ٹی آئی آفیشل بیان اہم نکات ملک کے بڑے شہروں میں احتجاج اور ریلیاں پی ٹی آئی کے حامی کالے بازو با...